لیجنڈز کرکٹ کا آغاز یوراج اور ہربھجن سنگھ کی ٹیموں کے درمیان مقابلے سے ہوگا

لیجنڈز کرکٹ کا آغاز یوراج اور ہربھجن سنگھ کی ٹیموں کے درمیان مقابلے سے ہوگا

دبئی (5 مارچ 2024)

لیجنڈز کرکٹ ٹرافی قریب پہنچ چکا ہے جس میں افتتاح میچ میں بھارت کے دو بڑے ستارے ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ مدمقابل ہوں گے

مقابلہ 8 مارچ کو سری لنکا کے شہر کینڈی کے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ ٹیم کی قیادت کریں گے جس میں ڈین کرسچن، اسورو اڈانا، جیروم ٹیلر، ریکارڈو پاول، چمارا کاپوگیدرا، راہول شرما اور لاہیرو تھریمانے شامل ہیں۔

دوسری جانب کپتان اور آئیکون کھلاڑی ہربھجن سنگھ کی قیادت میں دبئی جائنٹس میں شان مارش، رچرڈ لیوی، تھیسارا پریرا، فیڈل ایڈورڈز اور بین لافلن شامل ہیں۔

دونوں ٹیمیں متوازن نظرآرہی ہیں اور دلچسپ ٹورنامنٹ کے پہلے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہیں۔

لیجنڈ کرکٹ ٹرافی کا پہلا سیزن گزشتہ برس 22 سے 30 مارچ تک بھارت کے شہر غازی آباد میں منعقد ہوا تھا۔

اندور نائٹس اور گوہاٹی اوینجرز کو فائنل کے بعد افتتاحی سیزن کا مشترکہ فاتح قرار دیا گیا تھا۔

تعارف: News Editor