ڈی جی کے ڈی اے نوید انور صدیقی سے اسپورٹس کے وفد کی ملاقات
کراچی ; بحیثیت ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی جب تک منصب پر فائز ہیں اس وقت تک کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہوں گا۔
ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے اپنے دفتر میں کھیلوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی سربراہی شمسی اکیڈمی کے چیئرمین اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست خالد شمسی کررہے تھے۔
اس موقع پر کمشنر کراچی اسپورٹس کو آرڈی نیٹر حاجی غلام محمد خان، اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم، ایاز منشی اور مزمل حسین بھی موجود تھے۔ ڈی جی کے ڈی اے نوید انور صدیقی کا کہنا تھا
کہ کھیل معاشرے کا اہم حصہ ہے اور صحت منددماغ و جسم کھیل کے میدان سے میسر آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے ڈی اے جلد ہی گلستان جوہر میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز کرنے جارہا ہے
جس میں ٹینس، باسکٹ بال اور دیگر انڈور گیمز کی سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ادارہ ترقیات کراچی رمضان المبارک میں باسکٹ بال انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر آرگنائز کرے گا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ کرکٹ سے متعلق کراچی کی عوام کو ایک بڑی خوشخبری رواں میں دی جائے گی۔ خالد جمیل شمسی نے ڈی جی کے ڈی اے کے کھیلوں کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر مبارک باد دی
اور انہیں پیشکش کی کہ شمسی اکیڈمی کے ڈی اے کے اشتراک سے ٹینس و باسکٹ بال کورٹ بنانے کے لئے تیار ہیں۔ غلام محمد خان نے نوید انور صدیقی کا سندھ گیمز اور خصوصاً باسکٹ بال کے فروغ کے لئے بے مثال سرپرستی کرنے پر اظہار تشکر کیا۔
بعدازاں میزبان کی جانب سے ڈی جی کے ڈی اے کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔