صوبائی گرلز کراٹے مقابلوں میں راولپنڈی ڈویژن کی 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ قابلِ رشک کامیابی
صوبائی گرلز کراٹے مقابلوں میں راولپنڈی ڈویژن کی 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ قابلِ رشک کامیابی.
6 میں سے 5 گولڈ میڈل حاصل کر کے راولپنڈی ڈویژن نے اورآل پہلی پوزیشن حاصل کی.
گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین گجر خان راولپنڈی کی پانچوں کھلاڑی طالبات ناقابل شکست. ہادیہ طاہر، عروج، مہک، ایمان اور رمزہ کی بہترین کارکردگی.
پنجاب بھر سے 9 ڈویژنز میں راولپنڈی ڈویژن گرلز کراٹے ٹیم نے شاندار کارکردگی کے ساتھ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا. ڈائریکٹر کالجز مسٹر شیر احمد ستی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امجد اقبال خٹک جیتنے والی طالبات کی پرنسپل مسز جمیلہ ایوب کوچ مس انوشا خان، مسٹر پرویز اقبال،
مس حناہ خان، ٹیم مینجر مس ثوبیہ سلطانہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس مس سماویہ اختر کو بہترین کارکردگی پر ڈاکٹر عنصر اظہر ڈی پی آئی پنجاب اور سپورٹس ونگ پنجاب نے خوب سراہا.
گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور کوچز مینیجر کو پچیس، پچیس ہزار کیش پرائز دیا جائے گا.