فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راﺅنڈ 2 ; اردن کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

اردن کیخلاف فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راﺅنڈ2 میچ کیلئے پی ایف ایف نے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

گول کیپرز سلمان الحق،ثاقب حنیف،حسن علی اور عبدالباسط،ڈیفینڈرز مامون موسٰی خان، محمد سہیل،جنید شاہ، عمر حیات، حسین خان،محمد صدام،محمد حمزہ منیر،کامل احمد خان اور محمد عدیل،

مڈفیلڈرز عالمگیر غازی،رجب علی،علی عزیر،معین احمد، زید عمر،علی ظفر اور زاہد شاہ،فارورڈز شائق دوست، فرید اللہ، محمد ولید خان،محمد وحید، عدیل یونس اور یاسر عرفات کا انتخاب ہوا ہے،

بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں کو بعد میں شامل کیا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں 21 مارچ کو جناح اسٹیڈیم میں مقابل ہوں گی،دوسرا میچ اردن میں 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

تربیتی کیمپ 11مارچ کو لاہور میں شروع ہوگا،بعد ازاں کھلاڑیوں کی ٹریننگ اسلام آباد میں بھی شیڈول کی جائے گی،

پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن، فٹنس کوچ کلاڈیو الٹیری،گول کیپنگ کوچ راموس اور نعمان ابراہیم، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ محمد علی شامل ہیں۔

error: Content is protected !!