پاکستان سپر لیگ کے 24ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف 18ویں اوور کی چوتھی گیند پرپانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان 34 اور آغا سلمان 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ حیدر علی نے 26، الیکس ہیلز نے 18، فہیم اشرف نے 12، کولن منرو اور اعظم خان نے 9، 9 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی طرف سے میر حمزہ نے 3، بلیسنگ موزربانی اور زاہد محمود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ 39، جیمز ونس 29، ٹم سیفرٹ 26 اور عرفان خان 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3 اور فہیم اشرف نے 2، حنین شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز نے اب تک 7 میچز میں سے 3 جیتے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے، یونائیٹڈ نے 8 مین سے تین میچ جیتے ایک میچ بارش کی نذر ہوا اور 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پلیئنگ الیون ; ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان(کپتان)، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، میتھیو فورڈ، حنین شاہ اور ٹائمل ملز اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ تھے۔
کراچی کنگز کی پلیئنگ الیون ; شان مسعود(کپتان)، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس،شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، محمد نواز، حسن علی، زاہد محمود، میر حمزہ اور بلیسنگ مزار بانی کراچی کنگز کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔