پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر چیئرمین محسن نقوی کی مبارکباد

پاکستان کی ڈیف کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کا فائنل جیت لیا۔

شارجہ میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 88 رنز سے ہرایا۔

پاکستان ڈیف ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 151 رنز بنائے جس کے بعد سری لنکا کی ٹیم 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

اور کہا شاباش پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم شاباش ۔۔ پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

باسط عباسی نے بلے بازی جبکہ جبار علی اور منظور خان نے باولنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔  ڈیف کرکٹ کے کھلاڑیوں نے ٹیم ورک اور محنت کے ساتھ فائنل میں سری لنکا کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ جذبے صادق۔ ٹیم ورک اور عزم ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

error: Content is protected !!