پی ایس ایل 9 ؛ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

 

پی ایس ایل 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 175 رنز کے تعاقب میں 18.4 اوورز میں 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمیر بن یوسف 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عقیل حسین 31، محمد عامر 23، محمد وسیم جونیئر 6، کپتان رائلی روسو، خواجہ نافع اور ابرار احمد 5، 5، جیسن رائے 1 جبکہ سعود شکیل اور لوری ایونز 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 3، نسیم شاہ نے 2 جبکہ فہیم اشرف، عبید مک کوائے اور حنین شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔

اسلام آباد کی جانب سے مارٹن گپٹل رنز 56 بنا کر نمایاں رہے۔ آغا سلمان 31، کپتان شاداب خان اور ایلکس ہیلز 23، 23 رنز،

اعظم خان 18، عماد وسیم 4، فہیم اشرف، حیدر علی 1، 1 اور حنین شاہ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ 8 اور عبید مک کوائے 0 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور محمد عامر نے 2، 2 جبکہ سعود شکیل، ابرار احمد اور محمد وسیم جونیئر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا پشاور زلمی کے ساتھ 16 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

error: Content is protected !!