اسورو اڈانا ہوم گراؤنڈ پر نیویارک سپراسٹاراسٹرائیکرز کے لئے کھیلنے پر خوش

اسورو اڈانا ہوم گراؤنڈ پر نیویارک سپراسٹاراسٹرائیکرز کے لئے کھیلنے پر خوش

پالے کیلے (17 مارچ 2024)

نیو یارک سپر اسٹاراسٹرائیکرز نے جاری لیجنڈز کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ میں چار میں سے تین میچ میں فتح حاصل کی ہے۔ اس کا سفر جاری ہے ان کی شاندار جیت ٹیم کی مشترکہ کوششوں اور ان کے پرستاروں کی حمایت کا نتیجہ ہے۔

اپنے ہوم گراؤنڈ سری لنکا میں نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کے لئے کھیلنے پر اڈانا کی خوشی انہی جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔
اس جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے اسورو اڈانا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف میچ بلکہ اپنے وسیع ترکرکٹ سفر پر بھی روشنی ڈالی۔

اڈانا کی متاثر کن کارکردگی نے دہلی ڈیولز کے خلاف ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا تھا انہوں نے کھیل بارے اپنا نقطہ نگاہ بیان کیا ۔ انہوں نے کرکٹ میں بنیادی صلاحیتوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بنیادی چیزوں میں درستگی کی ہے۔

دہلی ڈیولز کے خلاف اپنے گزشتہ میچ میں اسورو اڈانا نیو یارک کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بولر کے روپ میں سامنے آئے تھے اور اپنے مقررہ 4 اوورز میں 24 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

میچ کے علاوہ اڈانا نے سری لنکا کے مشہور پالے کیلے اسٹیڈیم سمیت مختلف میدانوں میں کھیلنے کے اپنے تجربات شیئر کئے

انہوں نے کرکٹ کے مختلف مقامات اور اپنے وطن کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صرف پالے کیلے نہیں بلکہ انہیں یہاں کے تمام میدانوں میں کھیلنا پسند ہے۔

کپتان یوراج سنگھ کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے اڈانا نے ٹیم میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں یوراج سنگھ بلا شبہ سب سے اہم کھلاڑی ہے۔

ان کی کپتانی ہر میچ میں ہمارے لئے زبردست حوصلہ افزائی کا باعث بنتی ہے ان کی موجودگی اب بھی واضح ہے اور یہی وجہ ہے کہ سنگھ بادشاہ ہیں۔

error: Content is protected !!