اولمپکس تمغے جیتنے والی دو برطانوی باکسرز کا پروفیشنل مقابلوں کیلئے معاہدہ

اولمپکس مقابلوں میں برطانیہ کیلئے تمغے جیتنے والی دو باکسر لورین پرائس اور کاریس نے پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں قدم رکھنے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں، لورین نے ٹوکیو اولمپکس کے دوران طلائی تمغہ جیتا تھا جبکہ کاریس نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا اس حوالے سے لورین پرائس کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ یہ صحیح وقت ہے کہ وہ پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں حصہ لیں ان کا کہنا تھا کہ ان کا آئندہ کا ہدف عالمی چیمپئن بننا ہے

 

ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا میں نے ٹوکیو اولمپکس کے دوران سونے کا تمغہ جیتا تھا مگر میں سمجھتی ہوں کہ مجھے مزید بہتری کیلئے پروفیشنل باکسنگ میں بھی حصہ لینا ہوگا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ میں پیسہ کمانے کیلئے پروفیشنل باکسنگ میں آئی ہوں تو اس میں کوئی غلط بھی نہیں ہے کیونکہ ہر باکسر کا ہدف پیسہ کمانا بھی ہوتا ہے اور اگر میں نے بھی یہ ہدف رکھ لیا ہے تو اس میں کونسی بری بات ہے۔

error: Content is protected !!