فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ2 ؛ اردن نے پاکستان کو سات گول سے شکست دیدی


فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اردن نے پاکستان کو دوسرے میچ میں سات گول سے شکست دے دی۔
اردن کی ٹیم نے 90 منٹ میں 7 گول کیے اور پاکستان کی ٹیم جواب میں کوئی گول سکور نہ کر سکی۔

اردن نے پاکستان کو 7-0 سے شکست دے دی

پہلا گول موسی التماری نے 15 ویں منٹ میں کیا

دوسرا گول یزان نے 28 ویں منٹ میں پینلٹی سے کیا

تیسرا گول سعید ال روسان نے 52 ویں منٹ میں کیا

چوتھا گول موسی نے ہی 62 ویں منٹ میں کیا

پانچواں گول علی عولوان نے 75 ویں منٹ میں کیا

79 ویں منٹ میں چھٹا گول کر کے موسی التماری نے ہیٹ ٹرک مکمل کی

میچ کا ساتواں گول محمد ابو نے 83 ویں منٹ میں کیا

تفصیلات کے مطابق اردن اور پاکستانی ٹیم کا دوسرا میچ منگل کی شب اردن کے دارالحکومت عمان میں عمان انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اردن کی ٹیم نے میچ کے 15ویں منٹ میں پاکستان کے خلاف پہلا گول کر دیا تھا

جس کے بعد تمام پاکستان کی ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی جبکہ اردن کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 گول کر لیے۔

پہلا گول موسی التماری نے 15 ویں منٹ میں کیا دوسرا گول یزان نے 28 ویں منٹ میں پینلٹی سے کیا

تیسرا گول سعید ال روسان نے 52 ویں منٹ میں کیا چوتھا گول موسی نے ہی 62 ویں منٹ میں کیا

پانچواں گول علی عولوان نے 75 ویں منٹ میں کیا 79 ویں منٹ میں چھٹا گول کر کے موسی التماری نے ہیٹ ٹرک مکمل کی

میچ کا ساتواں گول محمد ابو نے 83 ویں منٹ میں کیا

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم گزشتہ روز کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے لیے اردن پہنچی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا کوالیفائنگ راؤنڈ اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں اردن نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی تھی۔

error: Content is protected !!