چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات

آئی سی سی کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلےChris Tetley کر رہے تھے

آئی سی سی کے وفد کے دیگر ارکان میں سارہ ایگرڈ اور عون زیدی شامل تھے

ملاقات میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے پر تفصیلی تبادلہ خیال

آئی سی سی کے وفد نے کراچی۔ لاہور اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں سہولتوں پر اطمینان کا اظہار

چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ محسن نقوی

چیمپئنز ٹرافی جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے ۔ اس کے مطابق انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ محسن نقوی

سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ محسن نقوی

تمام ضروری امور بر وقت مکمل کر لئے جائیں گے۔ محسن نقوی

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر ۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

لاہور 27 مارچ: چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات، آئی سی سی کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلےChris Tetley کر رہے تھے، دیگر ارکان  میں سارہ ایگرڈ اور عون زیدی بھی شامل تھے ۔

ملاقات میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی سی سی کے وفد نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی سی سی کے وفد نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے ، اس کے مطابق انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔چیمپئنز ٹرافی جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے۔

اس کے مطابق انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ تمام ضروری امور بر وقت مکمل کر لئے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی کے لیے پی سی بی کے عزم کا اعادہ کیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

error: Content is protected !!