آٹھ واں عبدالرزاق آرائیں رمضان نائٹ روک بال ایونٹ اختتام پذیر
کراچی ; آٹھ واں عبدالرزاق آرائیں رمضان نائٹ روک بال اور فٹسال ایونٹس 26 تا 30 مارچ 2024 تک منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں منعقد ہوں گے۔
اور ایونٹ کو پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان روک بال فیڈریشن منعقد کیا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جنرل سیکریٹری پاکستان ڈاج بال فیڈریشن جناب امتیاز احمد شیخ نے فاتح اور رنر ٹیموں کو ٹرافی اور میڈلز تقسیم کیے
پہلا سیمی پاک کشمیر نے ہنزہ فائٹرز کو دو کے مقابلے صفر سیٹ اور دو گول سے شکست دی۔
دوسرا سیمی فائنل
خان آباد نے شہید غلام مرتضیٰ کو دو کے مقابلے صفر سیٹ اور دو گول سے شکست دی۔
تیسری پوزیشن
ہنزہ فائٹرز نے شہید غلام مرتضیٰ کو دو کے مقابلے صفر سیٹ اور ایک گول سے شکست دی۔
فائنل میچ
پاک کشمیر نے خان آباد کلب کو دو کے مقابلے صفر سیٹ اور تین گول سے شکست دی۔
ٹاپ اسکورر/بہترین کھلاڑی، 9 گول کرنے والے محمد اشفاق
اس موقع پر مقبول آرائیں صدر پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسویشن، عظمت پاشا، صدر کراچی سٹوڈنٹ اولمپک، عبدالصمد سیکرٹری کراچی سٹوڈنٹ اولمپک، عظیم الشان ڈی جی باسکٹ بال پاکستان سٹوڈنٹ المپک،
ارشد خان کوآرڈینیٹر پاکستان تھرو بال، محمد اسماعیل، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ویسٹ زون، ارشد صدیقی، سینیئر نائب صدر ایس ٹی اے کے صدر راجہ نوید، صدر کراچی روپ اسکپنگ،
عامر کفایت صدر سندھ مکتوس، ایم اختر سیکریٹری کراچی روپ اسکپنگ، احمد خان، سیکریٹری سندھ روپ اسکپنگ، عبدالصمد پی ٹی ایف موجود تھے۔