چیئرمین محسن نقوی کی قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات

قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان کاکول میں ہونے والی ملاقات کے بعد برف پگھلتی نظر آرہی ہے۔

شاہین آفریدی، جنہیں صرف ایک سیریز کے بعد پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان کے طور پر معزول کر دیا گیا تھا، اپنی برطرفی کے انداز اور بورڈ سے رابطے کی کمی سے پوری طرح ناخوش تھے۔

تعلقات اس وقت مزید خراب ہوئے جب پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر آفریدی کے اقتباسات پر مشتمل ایک بیان جاری کیا، جس میں بظاہر آنے والے کپتان بابر اعظم کو ان کی مکمل حمایت کی پیشکش کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔

کرک انفو کے مطابق اگرچہ آفریدی کو اب بھی لگتا ہے کہ ان کے خدشات کو مناسب طریقے سے دور نہیں کیا گیا ہے، کھلاڑی اس معاملےکو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے کے لیے تیارہیں۔ پی سی بی نےبھی تسلیم کیا کہ بورڈ کی جانب سے غلطی ہوئی ہے۔

تعارف: News Editor