انٹر کالج رمضان T-20 کپ میں دی سٹی اسکول کی کامیابی۔”

انٹر کالج رمضان T-20 کپ میں دی سٹی اسکول کی کامیابی۔”

فائنل گورنمنٹ جناح کالج اور گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی کے درمیان آج عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد پر کھیلا جائے گا۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)  ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے منعقد کردہ انٹر کالج رمضان T-20 کپ کے آخری گروپ لیگ میچ میں دی سٹی اسکول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گورنمنٹ کالج آصف آباد کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

آئی بی اے کراچی یونیورسٹی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں دی سٹی اسکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔عمر عثمان نے 4 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔انعام الحق 11 رنز دیکر 3 اور کاشان فہد نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

جواب میں گورنمنٹ کالج آصف آباد 115 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ عزیر شاہ نے 35 اور اسحاق نے 30 رنز بنائے۔مزمل احمد نے 3 جبکہ چودھری ہاشر علی، سیف سرفراز اور حمزہ خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

میچ کے اختتام پر سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمدنے عمر عثمان کو پلیئر آف دی میچ کا پانچ ہزار روپے کا کیش ایورڈ دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل گورنمنٹ جناح کالج اور گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی نمبر چار کے درمیان بروز جمعرات 4 اپریل کو رات 7 بجے عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد پر کھیلا جائے گا فائنل کے اختتام پر انعامات تقسیم کئے جائینگے ۔

تعارف: News Editor