کیچ بال کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے ; صدر عظمت پاشا

کیچ بال کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے صدر عظمت پاشا

کراچی سندھ کیچ بال ایسوسییشن کے صدر عظمت پاشا کا کہنا ہے کہ کیچ بال کا کھیل پورے سندھ میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر ،فروغ دیں گے۔

سندھ کیچ بال کے صدر عظمت پاشاہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیچ بال تیزی سے مردوں اور خواتین میں یکساں مقبول ہو رہا ہے اس سلسلے میں جلد ہی انٹر اسکول اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ اور نیشنل کیچ بال چیمپین شپ کرائی جائے گی۔

عظمت پاشا نے کہا کہ اسکول ، کالج اور یونیورسٹیز کی سطح پر خواتین اور مردوں کے لیے کیچ بال اگاہی پروگرام اور اس کے ساتھ ساتھ کوچز اور ٹیکنیکل افیشلز کے لیے کورسز کا بھی اہتمام کریں گے۔

ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کا نظریہ ہے کہ گراس روٹ لیول پہ کام شروع کیا جائے۔ اس سلسلے میں جلد ہی سیکرٹری عدنان ترین کہ ہمراہ اندرون سندھ کا دورہ کریں گے اور کھیل کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کیے جائیں گے۔

error: Content is protected !!