کاکول میں گزارے گئے دو ہفتے یادگار رہیں گے ؛ آل راؤنڈر عماد وسیم

آرمی کے ٹرینرز نے کھلاڑیوں پر بہت محنت کی ہے ۔ یہ دو ہفتے سب کھلاڑیوں کو ہمیشہ یاد رہیں گے۔ عماد 

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو بیان میں آلراؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں ری ہیب اور سٹرینگتھ پر کام کر رہا تھا

اس لئے میرے لئے اچھا رہا، کرکٹ ٹریننگ سے کاکول ٹریننگ بہت مختلف ہے، فزیکل اگر یہاں ایکسٹرا کی تو وہ میچ کے لئے اچھا ہوا۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے لئے بہترین انتظامات کئے۔

انہوں نے کہا کہ کاکول میں کھانا ، رہائش اور موسم بہت زبردست رہا ، کاکول میں گزارے گئے دو ہفتے یادگار رہیں گے، ٹیم کی بونڈنگ کے لئے یہ کیمپ بہت ضروری تھا، ٹیم کی جیت کے لئے ایک ہوکر کھیلنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کیمپ میں اپنی ری ہیب اور اسٹرینتھ پر کام کیا اس لیے یہ کیمپ ان کے لیے بہت مفید رہا۔ جب آپ ایکسٹرا فزیکل ٹریننگ کرلیتے ہیں تو میچ میں آسانی رہتی ہے۔

آرمی کے ٹرینرز نے کھلاڑیوں پر بہت محنت کی ہے ۔ یہ دو ہفتے سب کھلاڑیوں کو ہمیشہ یاد رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ٹیم ایک ہوکر نہ کھیلے اسوقت تک نتائج نہیں آتے لہذا ٹیم بانڈنگ کے لیے یہ کیمپ بہت ضروری تھا۔کوشش کرینگے کہ ایک ہوکر آنے والی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سو فیصد کارکردگی دکھائیں۔

تعارف: News Editor