پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

بارش رکنے کے بعد صرف دو گیندوں کا کھیل ہی ممکن ہو سکا۔

نیوزی لینڈ نے 0.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 2 رن بنائے۔

جمعرات کو راولپنڈی میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا ٹاس پہلے بارش کے باعث تاخیر کا شکار رہا اور پھر کھیل کو فی اننگز پانچ اوورز تک ہی محدود کر دیا گیا۔

بارش کے باعث صرف 2گیندوں کا کھیل ہو سکا، راولپنڈی میں تھوڑی دیر کیلئے بارش رکی تو میچ کو پانچ پانچ اورز تک محدود کردیا گیا تھا، نیوزی لینڈ کی 2 رنز پر پہلی وکٹ گِری۔ نیوزی لینڈ نے 0.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 2 رن بنائے۔

نیوزی لینڈ کے رابنس کو شاہین آفریدی نے صفر پر بولڈ کیا۔ جس کے فوراً بعد پھر بارش دوبارہ شروع ہوگئی میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ بعد ازاں پی سی بی نے پہلا ٹی ٹونٹی آفیشلی منسوخ ہونے کا اعلان کردیا۔

اس میچ میں پاکستان کی جانب سے عرفان خان نیازی، ابرار احمد اور عثمان خان جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم روبنسن نے اپنے ٹی20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔۔ قبل ازیں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس میچ سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اب تک مجموعی طور پر 39 مرتبہ ٹی20 کرکٹ میں آمنے سامنے آ چکی تھیں جس میں 21 مرتبہ پاکستان اور 17 مرتبہ نیوزی لینڈ کو جیت حاصل ہوئی۔

یہ کیوی ٹیم کا گزشتہ 17 ماہ میں پاکستان کا تیسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل کیوی ٹیم دسمبر 2022 میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کے لیے پاکستانی آئی تھی۔ اس کے بعد اپریل 2023 میں کیوی ٹیم نے پانچ ٹی20 اور پانچ ون ڈے میچوں کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ 20 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون ; اس میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، افتخار احمد، عرفان خان ںیازی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور ابرار احمد شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون ; اس میچ کے لیے نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں ٹم سائفرٹ (وکٹ کیپر)، ٹم روبنسن، ڈین فوکس کروفٹ، مارک چیپ مین، جیمز نیشم، مائیکل بریسویل (کپتان)، جوش کلارکسن، اِش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور بین لِسٹر شامل تھے۔

error: Content is protected !!