ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
شعیب کھوسو پر جعلی ڈگری اور دیگر الزامات کی انکوائری جاری ہے
آئی پی سی کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہور الحق نئے ڈی جی سپورٹس بورڈ تعینات
شعیب کھوسو کو ایک ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دی جائیگی، نوٹیفیکیشن جاری
شعیب کھوسو کیخلاف جعلی ڈگری کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے شعیب کھوسو پر جعلی ڈگری اور دیگر الزامات کی انکوائری جاری ہے۔
انہیں فوری طور پر ہٹانے کے لئے کنٹریکٹ ایگریمنٹ میں درج ایک ماہ کے نوٹس کے عوض ایک ماہ کی تنخواہ دی گئی ہے۔
وہ ایم پی ٹو گریڈ میں ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی پوسٹ پر اپوائنٹ ہوئے تھے۔
کیبنٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آئی پی سی کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہور الحق کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) پاکستان سپورٹس بورڈ ( پی ایس بی ) شعیب کھوسو کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد شعیب کھوسو کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شعیب کھوسو کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ انہیں نوٹس کے ساتھ ایک ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دی جائی گی۔
شعیب کھوسو نے آئی پی سی منسٹری کو اسپورٹس بورڈ کے معاملات میں مداخلت نا کرنے کا خط لکھا تھا۔
آئی پی سی منسٹری پاکستان اسپورٹس بورڈ ملازمین کی تنخواہیں میں کٹوتی پینشنز میں کمی چاہتی تھی اور منسٹری اور پی ایس بی کے درمیان میڈیکل اور پروموشن کے معاملے پر بھی تنازعات چل رہے تھے۔
جس کے بعد آج آئی پی سی منسٹری نے ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو نوکری سے فارغ کردیا۔
یاد رھے کہ ایک حالیہ پیشرفت میں، پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB) کے ڈائریکٹر جنرل شعیب محمد کھوسو نے تصدیق کے لیے ایم بی اے کی ڈگری جمع کرائی، جو کہ مبینہ طور پر جعلی تھی۔
اپنے عہدے پر تعیناتی کے لیے ڈی جی پی ایس بی نے سندھ یونیورسٹی جامشورو سے حاصل کی گئی ایم بی اے کی ڈگری پیش کی اور تصدیق کے بعد بتایا گیا کہ کھوسو کی جمع کرائی گئی ڈگری مبینہ طور پر جعلی دستاویز ہے۔
ایڈووکیٹ نوید ملک نے ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی کی جعلی ڈگری سے متعلق تمام دستاویزات اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیں۔