انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رامن سوبا رو کا انتقال ہو گیا

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رامن سوبا رو کا انتقال ہو گیا ہے۔

رامن سوبا رو کے انتقال کی تصدیق انگلش کرکٹ بورڈ نے کی ہے، ان کی عمر 92 برس تھی اور وہ انگلینڈ کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر تھے۔

رامن سوبا رو نے 13 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے 46.85 کی اوسط سے 3 سنچریوں سمیت 984 رنز بنائے۔

کرکٹر رامن سوبا رو نے 160 انٹرنیشنل میچز میں بطور میچ ریفری بھی خدمات انجام دیں۔

اس کے علاوہ رامن سوبا رو انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 1985 سے 1990 تک انگلینڈ کے ٹیسٹ اینڈ کاؤنٹی بورڈ کے چیئرمین بھی رہے۔

error: Content is protected !!