پی ایس بی پشاور کوچنگ سنٹر سے ایل سی ڈی غائب ہونے کا معاملہ!

 

پی ایس بی پشاور کوچنگ سنٹر سے ایل سی ڈی غائب ہونے کا معاملہ ،

متعلقہ ملازم کی شناخت کو چھپایا جارہا ہے

پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر پشاور کی لیبر یونین کے دفتر سے ایل سی ڈی غائب ہوگئی ہیں جو کہ سپورٹس جمنازیم کے ساتھ وابستہ ہیں

اور باقاعدہ دفتر ہیں ایل سی ڈی غائب ہونے کا واقعہ گذشتہ دنوں کا ہے اور اس بارے میں درخواست قائم مقائم ڈائریکٹر عثمان سمیت اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز کو بھی بھجوا دی گئی ہیں

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں پیش آنیوالے واقعے کی اطلاع سیکورٹی اہلکاروں نے دی ہے اور اس بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کیونکہ بعض جگہوں پر سیکورٹی کیمرے بھی انسٹال ہیں

اسی وجہ سے ایل سی ڈی لے جانیوالے اہلکار کو پاکستان سپورٹس بورڈ کا ملازم بتایا جارہا ہے تاہم اس کی شناختی خفیہ رکھی جارہی ہیں اور کوشش کی جارہی ہیں کہ معاملہ کو اندرون خانہ ہی چھپایا جائے ،

پاکستان سپورٹس بورڈاینڈ کوچنگ سنٹر کے ذرائع کے مطابق ملازمین کی ایسوسی ایشن کے دفتر میں لگی ایل سی ڈی کے حوالے سے چوکیداروں سے بھی تحقیقات مکمل کی گئی

ہیںجن کے بیانات بھی لئے گئے ہیں دوسری طرف لیبریونین کی نئی انتظامیہ کے حوالے دفتر کردیا گیا ہے ایل سی ڈی غائب ہونے کی یہ واردات یونین کے سابق انتظامیہ کے دوران ہوئی ہیں اس بارے میں پرانی اور نئی لیبریونین دونوں خاموش ہیں.

تعارف: News Editor