تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ،
کیوی ٹیم نے 179 رنز کا ٹارگٹ 18.2اوورز میں پورا کر لیا۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کا پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رن بنائے۔
جسے کیوی بلے بازوں نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.2اوورز میں پورا کر لیا۔ نیوزی لیند کی جانب سے مارک چیپ مین 87 رنز کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہےجبکہ ڈین فوکس کرافٹ نے 31رن کی اننگز کھیلی، ٹم رابنسن28اورٹم سیفرٹ نے 21رن بناپائے۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
اس سے قبل قومی ٹیم نے پہلے بیيٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 178 رنز اسکور کیے، پاکستان کا کوئی بیٹر نصف سنچری اسکور نہ کرسکا۔
آل راؤنڈر شاداب خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 41 رنز اسکور کیے۔ صائم ایوب نے 32 اور کپتان بابراعظم نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔
آل پلیئر عرفان خان نیازی نے بھی 30 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، محمدرضوان 23 رنز کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، عثمان خان محض 4 رنز بناسکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 25 رنز دے کر دو پاکستانی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جب کہ جیکب ڈوفی اور مائیکل بریسول نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز ایک،ایک سے برابر جبکہ پہلا میچ بارش کی نظر ہونے سے ڈرا ہو گیا تھا۔
پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان نیازی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، ابرار احمد کھیل رہے ہیں ۔
نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، زیک فولکس، ڈین فاکس کرافٹ، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، ٹم رابنسن، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی شامل ہیں ۔ نیوز ی لینڈ ٹیم کے جوش کلارکسن اور بین لسٹر دونوں بیماری کی وجہ سے آج کے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا تھا، قومی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔
سیریز کے بقیہ دو میچوں کی میزبانی لاہور اسٹیڈیم کرے گا جہاں 25 اور 27 اپریل کو دو دونوں ٹیمیں ایک دوسرے مدمقابل ہونگی۔