نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ؛ لاہور، راولپنڈی اور کراچی کی کامیابی

نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ: لاہور، راولپنڈی اور کراچی کی کامیابی

ایمان فاطمہ کی 81 رنز کی عمدہ اننگز، تانیہ سعید کی صرف 10 رنز پر 5 وکٹیں

فیصل آباد 22 اپریل، 2024:ء

نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں کھیلے گئے میچوں میں لاہور، راولپنڈی اور کراچی نے کامیابی حاصل کرلی۔

ان میچوں کی خاص بات لاہور کی ایمان فاطمہ کے 81 رنز اور کراچی کی ُیسری عامر کے 70 ناٹ آؤٹ اور راولپنڈی کی تانیہ سعید کی پانچ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔

اقبال اسٹیڈیم میں لاہور نے ملتان کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 94 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 251 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ایمان فاطمہ نے 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 81 رنز اسکور کیے۔سائرہ جبین نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ نورالایمان، رحمت نورین اور گل رخ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان کی ٹیم جواب میں 34 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا پائی۔ گل فیروزہ نے 50 رنز اسکور کیے۔ قرۃ العین نے 33 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

بوہڑانوالی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کراچی نے کوئٹہ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

کوئٹہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.3 اوورز میں 132 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سب سے بڑا اسکور ایکسٹرا کے 29 رنز کا رہا۔عائشہ عاصم نے 22 رنز بنائے۔ایمن انور، عمیمہ سہیل اور عروب شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی نے 25.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔
یُسری عامر نے نو چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔ انہوں نے عمیمہ سہیل کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 112 رنز کا اضافہ کیا۔ عمیمہ سہیل نے 42 رنز اسکور کیے۔

جواد کلب گراؤنڈ میں راولپنڈی نے پشاور کو 39 رنز سے شکست دیدی۔

راولپنڈی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.5 اوورز میں 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ لائبہ منصور 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ایکسٹرا کے رنز بھی 17 تھے۔ماہ نور آفتاب، زیب النسا نیاز، مومینہ ریاست، تہذیب شاہ اور سنبل لیاقت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور کی ٹیم جواب میں صرف 37 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ کوئی بھی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔ تانیہ سعید نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 10 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔وہ اس پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

مختصر اسکور:
لاہور نے ملتان کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 94 رنز سے ہرادیا۔
لاہور 251 رنز ( 50 اوورز ) ایمان فاطمہ 81، سائرہ جبین 56؛ نورالایمن 48 / 2 وکٹ، رحمت نورین 48 / 2وکٹ۔
ملتان 131 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ ( 34 اوورز ) گل فیروزہ 50؛ قرۃ العین 33 / 3 وکٹ۔

کراچی نے کوئٹہ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کوئٹہ 132 رنز ( 46.3 اوورز ) عائشہ عاصم 22 ناٹ آؤٹ؛ عمیمہ سہیل 22 / 2 وکٹ۔
کراچی 133 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ ( 25.2 اوورز ) ُیسری عامر 70 ناٹ آؤٹ، عمیمہ سہیل 42۔

راولپنڈی نے پشاور کو 39 رنز سے شکست دیدی۔
راولپنڈی 76 رنز ( 45.5 اوورز ) لائبہ منصور 17 ناٹ آؤٹ؛ ماہ نور آفتاب 6 / 2وکٹ۔
پشاور 37 رنز ( 19.2 اوورز ) تانیہ سعید 10 / 5 وکٹ۔

24 اپریل کا پروگرام:
کراچی بمقابلہ راولپنڈی ۔ اقبال اسٹیڈیم۔
ملتان بمقابلہ پشاور ۔ بوہڑانوالی گراؤنڈ۔
کوئٹہ بمقابلہ لاہور – جواد کلب گراؤنڈ۔

تعارف: News Editor