سپورٹس ڈائریکٹوریٹ آف خیبرپختونخوا میں تبادلے اور تعیناتی
کچھ واقفان حال اسے جسکی لاٹھی اسکی بھینس والا معاملہ قرار دے رہے ہیں ۔
کیونکہ ٹرانسفر پالیسی تو دو سال کیلئے ہے جبکہ یہاں بعض نے ایک سال سے بھی کم وقت گزارا ۔۔۔
جبکہ کچھ اس نئے ڈی جی سپورٹس کی ڈائریکٹوریٹ کے دو گروپوں کو کنٹرول کرنے اور کیسز ختم کرنے کیلئے اقدامات قرار دے رہے ہیں ۔۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ کھیل میں گریڈ 17 اور 18 میں ترقی پانے والے 21 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس، محمد جمشید ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز تعینات کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 18 کی نازیہ ذکی ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس خواتین تعینات، جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس، محمد سلیمان ریجنل اسپورٹس آفیسر مردان تعینات کر دیئے گئے۔
انور کمال برکی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ کوچنگ تعینات جبکہ امیر زاہد شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ضم اضلاع بنا دیئے گئے۔ذاکر اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اور رضی اللہ خان ریجنل اسپورٹس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کر دیئے گئے۔
محمد اسماعیل خان ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ضم اضلاع اور طارق محمد ریجنل اسپورٹس آفیسر مالاکنڈ تعینات کر دیئے گئے۔اسد خان چیف کوچ ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس، احمد زمان ریجنل اسپورٹس آفیسر ایبٹ آباد اور منیر عباس کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کا عہدہ دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس کاشف فرحان ریجنل اسپورٹس آفیسر پشاور اور حضرت اللہ کو ریجنل اسپورٹس آفیسر کوہاٹ تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 17 کے شکیل احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس اور راحید گل ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خیبر بنا دیئے گئے۔
ملک خضر حیات سینئر کو کوچ ڈیرہ اسماعیل خان اسپورٹس کمپلیکس جبکہ عرفان اللہ کو ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ٹانک تعینات کر دیا گیا۔
عابد اللہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لکی مروت اور فیصل حبیب کو ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان بنا دیا گیا ہے۔ فیصل حبیب کو رتہ کلاچی اسٹیڈیم کا ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔
اعلامیئے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ صادق احمد کو ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔