انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20، ون ڈے اور ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادو بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بیٹرز رینکنگ میں انگلینڈ کے فال سالٹ دوسرے اور محمد رضوان تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
بولرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 2 درجہ ترقی حاصل کی ہے اور وہ 17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں، شاداب خان 24 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔
نسیم شاہ مزید 9 درجہ تنزلی کے بعد 52ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے شبھمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ میں کیوی کپتان کین ولیمسن پہلے نمبر پر موجود ہیں، انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔