بھارت کے رانا سنگھ کو کراٹے کمبیٹ لیگ میں شکست دینے والے شاہ زیب رند کی کوئٹہ واپسی
محکمہ کھیل بلوچستان کی جانب پرتپاک استقبال، سیکرٹری کھیل نے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا
بھارتی فائٹر نے گالی دی تھی اور مجھے دھکا دیا تو میں نے تھپڑ مارا، شاہ زیب رند
کوئٹہ 24 اپریل 2024 (کوئٹہ رپورٹ مہک شاہد)
قومی ہیرو روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی کو بیس سیکنڈ میں شکست دینے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے، کھیل حکومت بلوچستان کے حکام نے والہانہ استقبال کیا سیکرٹری کھیل، ڈائریکٹر جنرل کھیل و دیگر سمیت کھلاڑیوں کی کثیر تعداد اور شائقین نے استقبال کیا
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز محکمہ کھیل بلوچستان کی جانب کوئٹہ ایئرپورٹ اور ایوب سپورٹس کمپليکس میں شاہ زیب رند کا پرتپاک استقبال کیا گیا پھولوں کے ہار پہنائے گئے
اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی کوئٹہ آمد کے موقع پر ایئرپورٹ میں ڈائریکٹر جنرل کھیل آصف لانگو نے استقبال کیا اس موقع پر کھلاڑیوں سمیت شاہ زیب رند کے والد محترم، دوست احباب و دیگر موجود تھے
اس کے بعد ایوب سپورٹس کمپليکس میں بھی استقبال کیا گیا شائقین اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے ایوب سپورٹس کمپليکس سے پروٹوکول کے ساتھ انہیں ڈائریکٹر جنرل کھیل کے آفس تک لے کر گئے کوئٹہ کے بائیک رائیڈرز کی بائیکس شاہ زیب رند کی گاڑی کے آگے آگے تھی اور انہیں پورا پروٹوکول دیا گیا
اس موقع پر سیکرٹری کھیل ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا یہاں بھی شاہ زیب رند پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی محکمہ کھیل کی جانب سے پروقار تقریب منعقد کی گٸی
اور شاہ زیب رند کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر شاہ زیب رند کے والد محترم خیر محمد، ڈائریکٹر جنرل کھیل آصف لانگو، ڈپٹی سیکرٹری اعجاز علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران خورشید، عبداللہ رند، آمین ترین و دیگر سمیت کھلاڑیوں اور شائقین موجود تھے،
سیکرٹری کھیل ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے شاہ زیب رند کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زیب رند نے کہا کہ کراٹے کمبیٹ دنیا کا ایک بڑا ایونٹ دبئی میں ہوا،
میں اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کا کپتان تھا، بھارتی کھلاڑی کو شکست دینا باعث فخر ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے کے بعد سلمان خان نے میری کامیابی پر مجھے سراہا،
بڑے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے باعث فخر ہے، اگر اپنے اوپر اعتماد ہو تو ہر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فائٹر نے سوشل میڈیا پر اور پریس کانفرنس میں نامناسب الفاظ استعمال کئے، بھارتی فائٹر نے گالی دی اور دھکا دیا تو میں نے تھپڑ مارا تاکہ اس کے ہوش ٹھکانے آجائیں۔