چوتھے ٹی ٹونٹی کے لئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے لاہور میں ڈیرے

چوتھے ٹی ٹونٹی کے لئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے لاہور میں ڈیرے ڈال لئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ جمعرات کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے 25 اور 27 اپریل کے میچز کیلئے فوج بھی سکیورٹی پر تعینات ہو گی۔

راولپنڈی سے لاہور پہنچنے پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو ہوٹل تک پہنچانے کیلئے بھی پاک فوج سکیورٹی فراہم کرے گی۔ دونوں ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں جم کر پریکٹس کی، 25 اپریل کو دونوں ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہے۔ کیوی کھلاڑی جیکب ڈفی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دوسرے میچ میں جیت کو اپ سیٹ نہیں کہوں گا۔

محمد رضوان نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا، وکٹ کیپر بلےباز کی اسکین رپورٹس کا انتظار ہے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے بھی انجری کے بعد بولنگ کا آغاز کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے لبرٹی چوک میں ٹی ٹونٹی میچز کی ٹکٹس کیلئے بوتھ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 25 اپریل کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی جبکہ ہوم سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 27 اپریل کو مدمقابل ہوں گی۔

error: Content is protected !!