وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال کی زیرصدارت اہم اجلاس، قومی کھیلوں کی بحالی کانفرنس، نیشنل گیمز، نارووال سپورٹس کمپلیکس میں پیشرفت کا جائزہ
ہر یونیورسٹی کے اندر ایسٹرو ٹرف بنانے کی ضرورت ہے،احسن اقبال
سکواش کی بحالی کے لیے مزید سکواش کمپلیکس بنانے جائیں، احسن اقبال
ملک میں صرف چار سے پانچ سکواش بورڈز ہیں جو ناکافی ہیں، احسن اقبال
پاکستان میں قومی ہوی ویٹ اور باکسنگ چمپین شپ کا انعقاد کیا جائے، احسن اقبال
کھلاڑیوں کو ملکی سفیر کو طور پر تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، احسن اقبال
پالیسی بورڈ میں ملک کے نامور کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے ، احسن اقبال
پالیسی بورڈ کھیلوں میں بہتری کے لیے تجاویز اور آئیندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گا، احسن اقبال
اسلام آباد: اپریل 25، (نوازگوھر)
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ پروفیسر احسن اقبال کی زیرصدارت وزارت میں قومی کھیل بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری آئی پی سی ندیم ارشاد کیانی، ڈی جی سپورٹس بورڈ / ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی ظہور احمد اور وزارت کے اعلی حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔
واضح رہے وفاقی وزیر کی ہدایت کے مطابق 2025 کا سال کھیلوں کے احیاء کے طور پر منایا جائے گا اور اس حوالے وفاقی وزیر احسن اقبال نے قومی کانفرنس کا جلد انعقاد کروانے کی ہدایت جاری کیں
۔کانفرنس میں 50 سے 60 موجودہ اور سابق کھلاڑیوں سمیت صوبائی ایسوسیشنز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا تاکہ ان سے ملک میں کھیلوں کی بہتری کے لیے تجاویز لی جا سکیں۔
کانفرنس کے دوران کھیلوں سے متعلق کثیرالجہتی مشاورت کی جائے، جبکہ کانفرنس کے دوران وسیع تر مشاورت کے لئے مختلف موضوعات اور پہلوؤں پر گروپس تشکیل دے کھکاڑیوں اور شرکاء سےٹھوس تجاویز لی جائیں سکیں۔
اجلاس میں ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام کام جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں گئی۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ناروال سپورٹس سٹی کے ہاسٹل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں تاکہ عالمی معیار کے کھیلوں کے انعقاد پر کھلاڑیوں کی رہائش کا انتظام ہو سکے۔
گوجرہ میں پاکستان کا بہترین ہاکی ٹیلنٹ ہے جس کو مزید نکھارنے اور تمام سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، احسن اقبال ہر یونیورسٹی کے اندر ایسٹرو ٹرف بنانے کی ضرورت ہے،احسن اقبال
وفاقی وزیر نے سکواش کی بحالی کے لیے مزید سکواش کمپلیکس بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ملک میں صرف چار سے پانچ سکواش بورڈز ہیں جو ناکافی ہیں، احسن اقبال
چمن اور لیاری میں فٹ بال کمپلیکس بنائے جائیں اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بین القوامی طرز کی تربیت دی جائے۔
وفاقی وزیر کا پاکستان میں قومی ہوی ویٹ اور باکسنگ چمپین شپ کا انعقاد کروانے کی ہدایت۔ جبکہ انہون نے کھلاڑیوں کو ملکی سفیر کو طور پر تربیت فراہم کرنے کی ضرورت دیا۔
سپورٹس انفراسٹرکچر کی باقاعدہ چیک لسٹ تیار کی جائے تاکہ مطلوبہ سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے، احسن اقبال
آئی پی سی کے اعلی حکام کو ڈیش بورڈ بنانے کی ہدایات
وفاقی وزیر نے ڈیش بورڈ میں کھیلوں سے متعلق تمام معلومات فراہم مہیا کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں تاکہ قومی سطح پر انکا جائزہ لیا جا سکے
مزید براں، اجلاس میں بین القوامی معیار پر اترنے کے لیے عالمی معیار کے کوچز ہائر کرنے کی بھی ہدایت کیں گئی، جبکہ
کھلاڑیوں کو عالمی مقابلوں میں شرکت کرنے سے پہلے کم سے کم 6 ماہ کی ضروری تربیت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔
۔
وفاقی وزیر کی اعلی سطحی پالیسی بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت پالیسی بورڈ میں ملک کے نامور کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے جبکہ پالیسی بورڈ کھیلوں میں بہتری کے لیے تجاویز اور آئیندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گا۔