ایف آئی ایچ ہی قانونی طور پر کام کرنے والے فیڈریشن کا فیصلہ کرے گی ،
اختلاف رائے سب کا حق ہے ، سید ظاہر شاہ
اگر اکثریت کھو بیٹھا تو نکل جاﺅ گا ، پی ایچ ایف کے انتخابات 2026میں ہی ہونگے ،
پشاور میں صحافیوں سے بات چیت
کے پی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات سال 2026میں ہونگے، ایف آئی ایچ نے دونوں فیڈریشن سے ڈاکومنٹس مانگے ہیں
جس فیڈریشن کی قانونی حیثیت ہوگی وہ سامنے آجائے گی پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے احکامات پر احسن اقبال نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات میں رانا مشہود کو انوالو کیا جنہوں نے دونوں فیڈریشن کے لوگوں سے ملاقات کی
اس میٹنگ کے بعد کراچی میں جاری کیمپ کو ختم کرکے اسلام آباد میں ٹرائلز میں آنے کی ہدایت کی گئی جہاں پر گورا چیف سلیکٹر ڈی جی پی ایس بی
اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے اذلان شاہ کیلئے ٹیم کا انتخاب کرینگے اور یہ ٹرائلز ایک دو دن میں ہو جائیں گے پھر ٹیم اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے جائے گی
ایک سوال کے جواب میں سید ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ سال 2022 میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات ہوئے ہیں جو کہ سابق سیکرٹری حیدر حسین نے کروائے تھے ،
جبکہ خیبر پختونخواہ میں اولمپین رحیم خان نے نگرانی کی حیدر حسین اور الیکشن کمشنر نے اسے ویریفائی کیا ایسے میں نئے الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے اوریہ چار سال کیلئے ہوتے ہیں ،
میں نے اپنے ساتھیوں کو پہلے بھی بتا دیا تھا کہ سکروٹنی ایک مرتبہ ہو چکی ہے اب صرف واویلا کیا جارہا ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ، سید ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ میں دی جانیوالی درخواست میں اس بات کو مانا گیا ہے
کہ سید ظاہر شاہ صدر اور سیکرٹری ہدایت اللہ ہے ، لوگ میرے بارے میں باتیں کرتے ہیں یہ ان کا ظرف ہیں میں کبھی بھی اپنے اولمپیئن ،
انٹرنیشنل و نیشنل کھلاڑیوں کے خلاف بات نہیں کی اور نہ ہی کرونگا کیونکہ چالیس سالوں میں یہ دیکھ چکا ہوں کہ کبھی کے مخالف کبھی کے ساتھی بن جاتے ہیں اختلاف رائے سب کا حق ہے ،
سید ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ ہاں اگر میں میجارٹی کھو بیٹھا تو گراﺅنڈ سے نکل جاﺅ نگا ابھی تو سترہ ممبران کانگریس میں سوائے ایک دو کے بیشتر ہمارے ساتھ ہیں اور دو تہائی سے زائد اکثریت ہم رکھتے ہیں ،
ان کا کہنا تھا کہ میری پہلے دن سے ہی کوشش رہی ہے کہ اپنے کھلاڑیوں کو ڈیپارٹمنٹ میں روزگار کے مواقع دوں گا ، کتنے ہی کھلاڑی اس وقت ڈیپارٹمنٹ میں ہیں جنہیںمیں نے ذاتی طور پر کوشش کرکے بھرتی کروایا
تاکہ ان کا گھر کا کچن چل سکے میں نے کسی پر احسان نہیں کیا یہ میری ذمہ داری تھی ، باقی جو کھلاڑی نیشنل سطح کے ٹرائلز میں پرفارم کرینگے انہیں ہی موقع ملے گا
اور وہ آگے جائیں گے سید ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ میں جن کھلاڑیوں کو لایا ہوں ان کیلئے راستہ بند کرنے کا کبھی نہیں سوچا تک نہیں