نارووال سپورٹس سٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کروانا میرا عزم ہے ؛ احسن اقبال

آئندہ سال ساوتھ ایشن گیمز سے پہلے نارووال سپورٹس سٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کروانا میرا عزم ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال چودھری

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری کی زیرصدارت نارووال سپورٹس سٹی کے انتظامی معاملات کے حوالے سے میٹنگ۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس،فیڈرل سیکرٹری فار بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشد کیانی،ڈی۔جی پاکستان سپورٹس بورڈ و ایڈیشنل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ظہور احمد،

ڈپٹی کمشنرنارووال سید حسن رضا،فوکل پرسن نارووال سپورٹس سٹی فاروق اعظم،ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے نمائندگان کی شرکت۔

نارووال سپورٹس سٹی کی پاکستان سپورٹس بورڈ سے یونیورسٹی آف نارووال کو ہینڈنگ اوور کے بعد نارووال سپورٹس سٹی کے انتظامی اور مالی معاملات کو چلانے کے حوالے سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال،

پاکستان سپورٹس بورڈ اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے نمائندگان پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔یہ کمیٹی اس امر کو یقینی بنائے گی کہ سپورٹس سٹی میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو تیزی سے مکمل کرے

اور ان پراجیکٹس کی ادائیگیوں کو یقینی بنائے تاکہ نارووال سپورٹس سٹی کو تمام تر کھیلوں کیلئے جلد از جلد اوپن کیا جاسکے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری کی جانب سے نارووال سپورٹس سٹی میں موجود سکواش و بیڈمنٹن ہالز،باسکٹ بال،کرکٹ،فٹبال،

اور ہاکی گراؤنڈز اور سپورٹس سٹی کے ہاسٹلز کی بحالی کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے ایگزیکیوٹنگ ایجنسیز کو ہدایات دی گئیں۔

علاوہ ازیں سپورٹس سٹی میں کبڈی گراؤنڈ بنانے اور بجلی سمیت تمام تر معاملات جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی گئیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آئندہ سال ساوتھ ایشن گیمز کے انعقاد سے پہلے نارووال سپورٹس سٹی کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔ کرکٹ گراونڈ کو از سر نو تیار کریں تاکہ ہم اگلے سیزن میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے میچز اس گراونڈ میں کروا سکیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال چودھری کا کہنا تھا کہ میں ہر ہفتے نارووال سپورٹس سٹی کا دورہ کروں گا اور ایگزیکیوٹنگ ایجنسیز کی پرفارمنس کو میں بذات خود مانیٹر کروں گا۔

تعارف: News Editor