پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کریگی یا نہیں ؟

 

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کریگی یا نہیں، حکومتی ہائی پروفائل کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

اجلاس نہ ہونے کی صورت میں میگا ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ نگران حکومت کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے حکومت کو خط لکھا تھا،

جس کے جواب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دی گئی، تاہم تین ہفتے گزرجانے کے بعد بھی کمیٹی کا اجلاس نہ ہوسکا۔

 

ہائی پروفائل کمیٹی کا پہلا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا، جس میں پی سی بی مینجمنٹ کے سربراہ ذکاء اشرف بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے معاملات پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

 

 

 

error: Content is protected !!