قومی ہینڈبال چیمپیئن شپ کے لئے خیبر پختونخوا کی دو ٹیموں کا اعلان
نیشنل ہینڈ بال چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا کے دوٹیموں کا اعلان کردیاگیا،قومی چیمپئن شپ 20 مئی سے پشاور میں منعقد ہوگا،
سیلیکشن کمیٹی میں قومی گولڈ میڈلسٹ پاک آرمی کے قیصر جاوید، پنجاب سے قومی ہیڈ کوچ عاصم رشید اور ڈایریکٹر یوتھ ارشد حسین شامل تھے۔
خیبر پختونخوا گرین میں منصور علی،شکیل خان،شہریار خان، غوث علی شاہ،فیصل شاہ،وقاص،شہزاد خان،محمد سلیمان،ظفر اللہ،اسد خان،محمد طلحہ اور لقمان شامل ہیں۔
جبکہ خیبر پختونخوا وائٹ کے لیے محمد نعمان،ظہور خان،محمد ریحان قریشی،وصال احمد،حسن زیب،جنید خان،نعمان خان،محمد حسنین،محمد عاقب،عمار خان،لیاقت علی، اویس خان اور احمد حسین شامل ہیں۔