پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں ریجنل ہاکی چیمپئن شپ کیلئے کیمپ کا آغاز

پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں ریجنل ہاکی چیمپئن شپ کیلئے کیمپ کا آغاز ہو گیا

ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان کی ہدایت پر صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں انڈر 17 کے کھلاڑیوں کے کیمپ کا آغاز ہو گیا ۔

انکے مطابق پشاور مردان خیبر مہمند اور چارسدہ سے تعلق رکھنے والے انڈر 17 ہاکی کے کھلاڑیوں کیلئے کیمپ متعلقہ ڈی ایس او کی نگرانی میں شروع کیا گیا ہے جس کیلئے ٹرائلز بھی ہونگے

اور ایک علیحدہ کمیٹی انڈر 17 کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی انکے مطابق اس کیمپ کا بنیادی مقصد اس ماہ کے آخر میں ہونے والے انٹر ریجنل گیمز کیلئے تیاری بھی کرنا ہے ۔

انکے مطابق روزآنہ کی بنیاد پر تمام اضلاع میں کیمپ میں کھلاڑی شریک ہونگے جس میں ٹرائلز کی بعد ریجنل انڈر 17 کی ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا ۔

یہ کیمپ روزآنہ چار بجے سے شام چار بجے تک متعلقہ ضلع کے ہاکی ٹرف پر ہوگی ۔ واضح رہے کہ ریجنل سپورٹس آفیسر کی ہدایت پر اس وقت پشاور کے لالا ایوب ہاکی سٹیڈیم میں کیمپ شروع کردیا گیا ہے

تعارف: News Editor