پاکستان نے فیصلہ کن ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دیکر 3 ون ڈے میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔
شاندار کارکردگی پر حارث رؤف کو مین آف سیریز اور مین آف میچ قرار دیا گیا،
انہوں نے آج کے میچ میں 2 جبکہ سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔
پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی ، پاکستانی بائولر نے تباہ کن بائولنگ کرکے میزبان ٹیم کو 32 ویں اوور میں 140 رنز پر ڈھیر کر دیا ، پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 26.5 اوورز میں پورا کر لیا۔
ہدف کے تعاقب میں اوپنر عبداللہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر لانس مورس کی گیند کا شکار ہوئے۔
پرتھ میں کھیلے جارہے آخری ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے 31.5 اوورز میں آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی 140 رنز پر آؤٹ کردیے جب کہ ایک کھلاڑی انجری کی وجہ سے دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آیا۔
میزبان آسٹریلیا کے بیٹرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے اور محض 20 رنز پر پہلے وکٹ گنوا بیٹھے، کینگروز کی جانب سے شان ایبٹ 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اوپنر میتھیو شارٹ 22، آرون ہارڈی 12، ایڈم زمپا 13 رنز بنا سکے۔
کپتان جوش انگلیس سمیت کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے، جوش انگلیس اور جیک فریزر نے 7،7 رنز بنائے جبکہ کوپر کونولی 7 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، گلین میکسویل اور لانس مورس بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے 3،3، حارث رؤف نے 2 جبکہ محمد حسنین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔
پہلے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولروں نے آسٹریلوی بیٹرز پر اپنی دھاک بٹھائی۔
پاکستان کے پاس اب بہترین موقع ہے کہ وہ 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے، اس سے قبل 2002 میں پاکستان نے کینگروز کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔
پاکستانی سکواڈ: پاکستان کو سکواڈ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین پر مشتمل ہے۔
کینگروز الیون: آسٹریلیا کے سکواڈ میں میٹ شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، جوش انگلیس (کیپٹن)، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زیمپا، اسپینسر جانسن، لانس مورس شامل ہیں۔