انوینسبلز نے کانکرز کو چھ وکٹوں، اسٹرائیکرز نے چیلنجرز کو 23 رنز سے ہرا دیا۔
یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں انوینسبلز نے کانکر ز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی،انوینسبلز نے ٹاس جیت کر کانکرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔
کانکرز کی ٹیم 44.1 اوورز میں 116 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ انوینسبلز کی طرف سے غلام فاطمہ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں
انوینسبلز نے مطلوبہ ہدف 25.1 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،انوینسبلز کی طرف سے منیبہ علی نے 38 جبکہ عائشہ ظفر نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر انوینسبلز کی غلام فاطمہ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا
۔۔۔۔
ایچ پی سی اوول گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں اسٹرئیکرز نے چیلنجرز کو 23 رنز سے شکست دے دی،اسٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اسٹرائیکرز کی ٹیم نے 226 رنز بنائے۔
اسٹرائیکرز کی ایمان فاطمہ نے 141 رنز کی اننگز کھیلی۔
چیلنجرز کی جانب سے زیب النساء اور ماہم منظور نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں چیلنجرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور44.2اوورز میں203 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔عالیہ ریاض نے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اسٹرائیکرز کی جانب سے انعم امین اور مقدس بخاری نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔