راولپنڈی اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے مابین جاری رسہ کشی کا ڈراپ سین

قومی کھیل ہاکی سے کھلواڑ کی راہ میں عدالت حائل ہو گئی۔

ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے منتخب عہدیداران اپنا کام جاری رکھیں۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ

راولپنڈی: 15 نومبر 24ء ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے مابین جاری رسہ کشی کا ڈراپ سین ہو گیا ،

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے اٹھائے گئے غیر قانونی و غیر آئینی اقدامات کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے معطل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے منتخب شدہ عہدیداران کو کام جاری رکھنے کے احکامات صادر کر دئیے۔

سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی محمد یٰسین اور نائب صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی راجہ ممتاز حسین کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق آنریری سیکرٹری آصف ناز کھوکھر کی جانب سے 18 اپریل 2024ء کو جاری کردہ

ایک غیر قانونی لیٹر کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے منتخب شدہ عہدیداران کو کسی بھی قانونی تقاضے کو مدنظر رکھے بغیر معطل کر کے محض 3 دن کے وقفے سے 22 اپریل 2024ء کو قانونی تقاضے پورے کئے

بغیر ایک غیر آئینی و غیر قانونی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے قیام کا لیٹر کا جاری کردیا جس لیٹر کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی محمد یٰسین کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی روشنی میں معطل کردیا

اور تفصیلی و حتمی فیصلہ جاری ہونے تک محمد یٰسین سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور ان کی ٹیم کو ہاکی سرگرمیاں جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے اور ساتھ ساتھ تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا موقف عدالت کے روبرو پیش کریں ۔

محمد یٰسین سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر عدالتی کاروائی کے دوران ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر توحید عباسی نے اپنے تحریری بیان میں اقرار کیا

کہ ان کے ریکارڈ میں جس ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کا نوٹیفیکیشن ہے اس کے سیکریٹری جنرل محمد یٰسین ہیں اور اس کے علاوہ کوئی دیگر ایسوسی ایشن یا

اس کے عہدیداران رجسٹرڈ نہیں ہیں اور نہ ہی کسی نئی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے قیام کے لئے کسی قسم کے انتخابات کا انعقاد ہوا ہے۔

تعارف: News Editor