سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن کو یوٹیوبر جیک پال کے ہاتھوں شکست

سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن کو یوٹیوبرجیک پال کے ہاتھوں شکست

19 سال بعد باکسنگ رنگ میں اترنے والے سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن کو یوٹیوبر جیک پال نے شکست دے دی۔ ٹیکساس کے باکسنگ ارینا میں ہونے والے مقابلے میں جیک پال نے سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن پہلے ہی میچ میں شکست سے دوچار ہوئے۔

58 سالہ مائیک ٹائی سن کا مقابلہ اپنی عمر سے 31 برس چھوٹے باکسر جیک پال سے تھا، فائٹ کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر جیک پال کے حق میں ہوا۔

آٹھ راونڈ کے مقابلے میں تینوں ججوں نے جیک پال کو فاتح قرار دیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 27 سالہ جیک پال امریکی اداکار اور یوٹیوبر بھی ہیں جبکہ اس میچ میں مائیک ٹائیسن تھوڑے سست دکھائی دیے۔

خیال رہے کہ اے ٹی اینڈ ٹی سٹیڈیم میں 70 ہزار تماشائی اس میچ کو دیکھنے کیلئے موجود تھے جبکہ نیٹ فلکس پر 85ہزار سے زائد شائقین نے اس میچ کو براہ راست دیکھا۔

اس سے قبل یہ فائٹ رواں برس جولائی میں شیڈول تھی جو مائیک ٹائسن کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ مائیک ٹائیسن 2005ء میں کیون مکبرائیڈ سے شکست کے بعد باکسنگ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

تعارف: News Editor