پرائم منسٹر انٹر یونیورسٹی اولمپیاڈ 2024: یونیورسٹی آف پشاور کی ریسلنگ ٹیم اسلام آباد پہنچ کئی
ہائیرایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پرائم منسٹر انٹر یونیورسٹی اولمپیاڈ 2024 کے تحت انٹر ورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے یونیورسٹی آف پشاور کی ٹیم بھرپور عزم کے ساتھ اسلام اباد پہنچ گئی
ہے۔ یہ ٹیم پشاور یونیورسٹی کے الحاق شدہ مختلف کالجز کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو اپنی مہارت کے ذریعے چیمپئن شپ میں کامیابی کے لیے اپنی صلاحیتوں کاکھل کرمظاہرو کریں گے۔
یونیورسٹی آف پشاور ریسلنگ ٹیم۔کے منیجرڈاکٹر عبدالرشیدانور کےمطابق پشاوریونیورسٹی کی نمائندگی گورنمنٹ سپیریئر سائنس کالج پشاورکے طالبعلم فہدخان،سجاد اللہ،گورنمنٹ کالج پشاورکے عبیداللہ خان,افضال اور عمرخان،،یونیورسٹی آف پشاور کےنعمان،عماد،موشین،سمیع الحسن،مہران کریں گے۔ٹیم منیجر:
گورنمنٹ سپیریئر سائنس کالج پشاور کے مایہ ناز سپورٹس کوآرڈینیٹرڈاکٹر عبدالرشید انور اس ٹیم کے منیجر کی حیثیت سے کھلاڑیوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
یونیورسٹی آف پشاور کی ریسلنگ ٹیم کا مقصد نہ صرف اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے بلکہ خیبر پختونخوا کا نام روشن کرنا بھی ہے۔ ٹیم کے کھلاڑی ریسلنگ کے میدان میں اپنی مہارت، سخت محنت، اور کھیل سے محبت کے ذریعے دیگر یونیورسٹیوں کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہیں۔
ٹیم کے منیجر ڈاکٹرعبدالرشیدانور نے میڈیاسے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑی بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ چیمپئن شپ نہ صرف ان کے مستقبل کے لیے ایک سنہری موقع ہے بلکہ یہ خیبر پختونخوا کے کھیلوں کے فروغ میں بھی ایک اہم کردار ادا کرے گی۔
یونیورسٹی آف پشاور کے ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم ،ڈاکٹرنورزداہ ,صفڈرخان، نورشیر اور احسن کمال نے پشاوریونیورسٹی ٹیم کی اسلام ابادروانگی کے موقع اس عزم کااظہارکیاکہ یہ کھلاڑی خیبر پختونخوا کی سپورٹس کمیونٹی کے لیے ایک امید کی کرن ہے، اور پوری قوم ان کے شاندار مظاہرے کے لیے دعا گوہے