انٹر ریجنل سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ بنوں ریجن نے جیت لیا
پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ)
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیراہتمام انٹر ریجنل سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگئی فائنل میںبنوں ریجن نے ملاکنڈ ریجن کو26 رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ،
اس موقع پرڈائریکٹر آپریشن نعمت اﷲ مروت نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمرا ڈپٹی ڈائریکٹرآپریشن سپورٹس جمشید بلوچ، ریجنل سپورٹس آفیسر ملاکنڈ ریجن طارق محمد ، ریجنل سپورٹس آفیسر مردان محمد سلمان ،
ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں شفقت اﷲ،ڈی ایس او بنوںعادل شاہ ،، ڈی ایس اوباجوڑ تاجروزیر، سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ، شمع کرکٹ گراﺅنڈ پر منعقد ہ انٹر ریجنل سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ملاکنڈ ریجن اور بنوں ریجن کے مابین کھیلاگیا
جس میں بنوں ریجن نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقرررہ اورز میں 149 رنز بنائے جس میںعبدالصمد38 ،محمد جاوید 58 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے جواب میں ملاکنڈ ریجن کی ٹیم 123 رنز پر آﺅٹ ہوگئی بلال احمد 28 حلال احمد 25 ،
حمزا خان 26 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ٹورنامنٹ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ، صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں ،سیکرٹری سپورٹس مطیع اﷲ خان اور ڈی جی سپورٹس عبدالناصر کی خصوصی ہدایت پر منعقد کی گئی
جس کے پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ سطح پر انٹر سکولز مقابلے منعقد ہوئے دوسرے مرحلے میں ریجنل سطح انٹر ڈسٹرکٹ سکولزمقابلے پر جبکہ آخری مرحلے تمام ریجن کی فاتح ٹیمیں پشاور میں مدمقابل ہوئیںجس کی
فاتح دوٹیمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ میں اپنے صوبے کی نمائندگی کریگی جو کو گراس روٹ لیول پر قدرتی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کےلئے ایک اہم کوشش ہے اور امید ہے کہ اس ایونٹ کے ذریعے نئے ٹیلنٹڈکھلاڑی سامنے آئیں گے
جو مستقبل میں ملک و صوبے کا نام روشن کریں گے۔اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں ملاکنڈ نے پشاور ریجنل جبکہ بنوں نے مردان ریجن کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔