چیمپئنز ٹرافی ; پاکستان بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت
چیمپئنز ٹرافی ; پاکستان بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے کے فروخت ہونے والے ٹکٹس کی کُل قیمت سامنے آگئی۔پاک بھارت میچ کے ٹیکس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔
یہی نہیں چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی بھی حیران کُن فروخت ہوئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں تمام میچز کے ٹکٹس 88.55 ملین درہم میں فروخت ہوچکے ہیں
آئی سی سی کے مطابق دبئی میں پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت ہوئے جبکہ سیمی فائنل کے ٹکٹس کی خریداری بھی شائقین نے شروع کردی ہے۔
عام پویلین کے ٹکٹ کی قیمت 500 درہم مقرر کی گئی تھی، اس کے علاوہ مختلف پویلینز کی قیمت بالترتیب 1200، 1250، 2000، 2200، 2750 اور 5000 درہم مقرر کی گئی۔
اس کے علاوہ گرینڈ لاؤنج پیکجز (وی آئی پی) ٹکٹ 12500 درہم میں فروخت ہوا جس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت تقریباً 5 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔
سمیت بھارت کے باقی دو گروپ میچز اور دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی، پرستار اپنے ٹکٹس آن لائن خرید سکتے ہیں، جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 125 درہم سے شروع ہوگی۔
مزید برآں کراچی، لاہور، اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے 10 میچز کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت شروع ہوگی، جو لوگ فزیکل ٹکٹس خریدنا چاہتے ہیں وہ ملک بھر کے 26 شہروں میں واقع 108 ٹی سی ایس مراکز سے حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلادیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔