آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پشاور پہنچے پر پر تپاکِ استقبال
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پشاور پہنچے پر پر تپاکِ استقبال
پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پشاور پہنچے پر پر تپاکِ استقبال کیا گیا ہے۔ ٹرافی پہلے یونیورسٹی آف پشاور پہنچائے گئی جہاں وائس چانسلر جامعہ پشاورپروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قاضی،سیکرٹری پبلک ہیلتھ داو خان،ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحر کرم سمیت اساتذہ اور مقامی کھلاڑیوں نے ٹرافی کی رونما تقریب میں شرکت کی۔
طلبہ نے ٹرافی کے ساتھ خوب تصاویر بنائی اور چیئرمین پی سی بی سمیت متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ پشاور کا کہنا تھا کہ سالوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔
ان کے مطابق کرکٹ کی بحالی میں سب نے کرادر ادا کیا جس پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہے۔ طلبہ و طالبات کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہوں نے ٹرافی کو لائیو دیکھا اور تصاویر بنائی جو ایک یاد گار لمحہ ہے۔
ٹرافی کو پشاور یونیورسٹی کے بعد ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پہنچائی گئی۔ جہاںڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس میر بشر خان ، ڈائریکٹر ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم سلیم رضا،صدر پشاورڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن اصغر خان،اے آئی پی ایس ایشیا ءکے سیکرٹری سینئر صحافی امجدعزیز ملک،ریجنل سپورٹس آفیسرکاشف فرحان، طلبہ،کرکٹ کے مقامی کوچز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سلیمرضا کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی عمارت پر تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ اور جلد اس پر کام مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ آنے والے دو ماہ کے دوران اس پر کام مکمل کیا جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کو بھی تفریح کے مواقع ملے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان ٹور شیخوپورہ کے تاریخی ہرن مینار کمپلیکس سے شروع ہوا۔ اس سفر میں ٹرافی کو 14 دنوں میں پاکستان کے دس مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ٹرافی کا عالمی سفر پاکستان میں 16 نومبر کو شروع ہوا تھا جس کے بعد ٹرافی کو 26 نومبر سے 26 جنوری تک شریک دیگر سات ممالک میں لے جایا گیا۔
اس دوسرے مرحلے میں شیخوپورہ کے علاوہ ٹرافی کو بہاولپور، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ لے جایا جائے گا۔
ٹرافی 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ کے دوران نئے اپ گریڈڈ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھی نظر آئے گی۔
یہ ٹرافی ٹور 14 فروری کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو ہونا ہے۔