چیمپئنز ٹرافی 2025 ، پاکستانی ٹیم کی کٹ سامنے آگئی
پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں کیسی جرسی پہنے گی؟ قذافی اسٹیڈیم کی رنگا رنگ تقریب میں رونمائی کردی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کٹ شیئر کی۔
پی سی بی کی قومی ٹیم کی نئی کٹ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں،
تمام ہی کھلاڑی ایک قطار میں کھڑے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی موجودگی میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے جیکٹ اتاری اور اُن کے سامنے جرسی کا رنگ اور انداز پیش کردیا۔
پی سی بی نے ایک اور پیغام میں جرسی کی تصاویر شیئر کی، جس میں بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ایونٹ کی جرسی زیب تن کررکھی ہے۔
اس تصویر کے کیپشن میں پی سی بی نے درج کیا کہ ’جوش و جذبے کے ساتھ پہنیں اور ٹیم کی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے۔ اور اسی روز پاکستان کا میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہو گا۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اپنے روایتی حریت بھارت کے خلاف میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلے گا۔