سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میچز ; کراچی کیلئے ٹریفک پلان تیار
کراچی پولیس نے نیشنل سٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کردیا۔
سہ فریقی سیریز کے میچز12 اور 14 فروری 2025 اور آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی 2025 کے میچز19، 21 فروری اور یکم مارچ 2025 کو نیشنل بینک اسٹیڈیم (نیشنل اسٹیڈیم )کراچی میں کھیلے جا ئینگے۔
سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کیلئے کھلے رہینگے۔ اس کے علاوہ شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے ۔
پارکنگ کے مقامات اور ان کے راستے ;
نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ پارکنگ ;
کارساز سے آنے والے حضرات حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔
ملینیم سے آنے والے اسٹیدیم روڈ(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔
نیوٹاؤن سے آنے والے حضرات اسٹیدیم روڈ(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے ، آغا خان ہاسپٹل کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔
نیز ; ہیوی ٹریفک: سہراب گوٹھ سے جانب نیپا ۔ لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر ۔ پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ۔کارساز سے اسٹیڈیم ۔ ملینیم تا نیو ٹاؤن ۔ اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
عوام الناس سے گذارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں ۔ اپنی گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں بلکہ اوپر بتائے گئے پارکنگ مقام پر ہی پارک کریں ۔
کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کےلیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارے نمائندے آپکی رہنما ئی کے لئے موجود ہیں یا ہمارے سوشل میڈیا یونٹ (فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice ۔ واٹس ایپ 03059266907 ۔ یا ایف ایم ریڈیو 88.6 )سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔