CT2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا ; پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی روانہ

پاک بھارت ٹاکرا: قومی کرکٹ ٹیم دبئی روانہ

کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دوسرے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم دبئی روانہ ہوگئی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کراچی سے دبئی روانہ ہوئی ہے، ٹیم آج آرام اور کل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی، چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی میزبان پاکستان ٹیم کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کو بڑے مارجن سے ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ جیتا ، اس شکست کے باوجود اب بھی پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی کر سکتی ہے۔

اگر پاکستان اگلے دونوں میچوں میں بھارت اور بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کرے اور نیوزی لینڈ بھارت کو شکست دے اسی صورت میں پاکستان کے آگے جانے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے تاہم پاکستان کو کم بیک کرنے کیلئے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہو گی۔

پاکستان کیلئے ایک اور مشکل بارش کی صورت میں بھی کھڑی ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات نے 27 فروری کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ،

بارش کی وجہ سے میچ نہ ہو سکا یا ڈرا ہوا تو پاکستان کو ایک پوائنٹ ملے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!