CT2025کرکٹ

چیمپئنز ٹرافی 2025 ; بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

بھارت نے 229 رنز کا ہدف 46.3 اوورز میں محض چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شبمن گل 101 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

چیمپئنز ٹرافی گروپ اے کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 229 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

شبھ من گل نے شاندار سنچری بنائی ، وہ 101 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے،کے ایل راہول نے ناقابل شکست 41 رنز بنائے ،روہت شرما نے 41 رنز کی اننگز کھیلی،ویرات کوہلی22،اکثر پٹیل 8،شریاس آئیر15 رنز بناپائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین 2،تسکین احمد اورمستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،شبھ من گل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار ہائے۔

قبل ازیں بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف دیا ۔دبئی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیتا اورپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49.4اوورز میں 228 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی۔

توحید ہردوئے نے شاندارسنچری سکور کی،ذاکر علی 68اور تنزید حسن نے 25رنز بنائے،محمد شامی نے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ہرشت رانا 3اور اکشر پٹیل نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون ;  تنزید حسن، سومیہ سرکار، نجم الحسین شانتو(کپتان)، توحید ہری دوئے، مشفیق الرحمان، مہدی حسن مرزا، ذاکر علی، رشد حسین، تنظیم حسن ثاقب، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

انڈیا کی پلیئنگ الیون ;  روہت شرما، شمبھن گل، ورات کولی، شریاس لائر، اکشر پٹیل، کے ایل راؤل، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، ہرشت رانا، محمد سمیع اور کلدیپ یادیو انڈین پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہوں گی، جن میں میزبان دفاعی چیمپئن پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، انڈین، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

تمام آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں دفاعی چیمپئن پاکستان، بنگلہ دیش، انڈیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔

تمام آٹھ ٹیموں کے دو گروپس میں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!