CT2025

چیمپئنز ٹرافی ; بنگلہ دیشی ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی

چیمپئنز ٹرافی: بنگلہ دیشی ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسین شانتو کی قیادت میں دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیمیں آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنا اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گی۔

بنگلہ دیشی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کو پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں دبئی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!