CT2025کرکٹ

چیمپئنز ٹرافی ; جنوبی افریقا نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دیدی

جنوبی افریقا نے جیت کیلئے 316رنز کا ہدف دیا جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 43.3اوورز میں 208 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دیدی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے جیت کیلئے 316رنز کا ہدف دیا جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 43.3اوورز میں 208 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

افغانستان کے رحمت شاہ 90رنز بنا کر نمایاں رہے،راشد خان اورعظمت اللہ عمرزئی نے18،18رنز بنائے،ابراہیم زدران17،رحمان اللہ گرباز10،گلبدین نائب 13،نور احمد 9 اورمحمد نبی نے 8 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقا کے رباڈا نے 3وکٹیں حاصل کیں،لنگی نگیڈی اورویان ملڈر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،قبل ازیں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ریان ریکلٹن103رنز بنا کر نمایاں رہے،ٹمبا باووما58 اوروین ڈر ڈوسن نے52رنز کی اننگز کھیلی،ایڈین مارکرم52،ڈیوڈ ملر14اورٹونی ڈی زورزی نے 11رنز بنائے۔

افغانستان کے محمد نبی نے 2وکٹیں حاصل کیں،فضل الحق فاروقی،عظمت اللہ عمرزئی اورنور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقا کے ریان ریکلٹن شاندار سنچری بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

گروپ اے میں پاکستان، انڈیا، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

گروپ اے میں نیوزی لینڈ اپنا پہلا میچ جیت کر دو پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ انڈیا بھی بنگلہ دیش سے جیت کر دو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!