آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
شاندار سنچری بنانے پر ویرات کوہلی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
بھارت نے 242 رنز کا ہدف 42.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،ویرات کوہلی نے شاندار سنچری سکور کی۔
بھارت کی پہلی وکٹ 31رنز پر گری، کپتان روہت شرما20رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،شاہین شاہ آفریدی نے روہت شرما کو بولڈ کی،بھارت کی دوسری وکٹ 100رنز پر گری،شبھ من گل 46رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی تیسری وکٹ 214رنز پراس وقت گری جب شریاس آئیر 56رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،چوتھی وکٹ223رنز پر گری،ہاردِک پانڈیا 8رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،ویرات کوہلی 100 جبکہ اکشر پٹیل 3 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔
شاندار سنچری بنانے پر ویرات کوہلی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 جبکہ خوشدل شاہ اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 41رنز پر گری،بابراعظم 23رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے،دوسری وکٹ 47رنز پراس وقت گری جب امام الحق26گیندوں پر10رنز بنا کر رن آؤٹ ہو ئے،کپتان محمد رضوان46 رنز بنا سکے ،سعود شکیل نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ165رنز پرگری،طیب طاہر4رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے،پاکستان کی چھٹی وکٹ200رنز پر گری،نائب کپتان سلمان علی آغا19رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے، ساتویں وکٹ بھی 200 رنز پر گری ، شاہین آفریدی پہلی ہی گیند پرایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔
پاکستان کی 8ویں وکٹ222رنز پر گری،نسیم شاہ 14رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے،نویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی حارث روف تھے جو 7 گیندوں پر 8 رنزبنا کر رن آئوٹ ہوئے، خوشدل شاہ نے 39 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔
بھارت کی جانب سے کلدیو یادیو نے 3،ہاردیک پانڈیا نے 2، ہرشیت رانا ،اکشر پٹیل اوررویندرا جدیجہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، پاکستان کے 2 بلے باز رن آئوٹ ہوئے۔
قبل ازیں چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،قومی کپتان محمدرضوان کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ ہم اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے ،
ہر میچ اہم ہوتا ہے،ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ،فخرزمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹاس جیتنا ہارنا کوئی مسئلہ نہیں،بطور ٹیم بہترین کھیلیں گے،ہم پہلے بالنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔ ہمارے پاس تجربہ کار بیٹرز موجود ہیں،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون ; محمد رضوان،امام الحق،بابراعظم ،سلمان علی آغا،سعود شکیل،خوشدل شاہ ،ابراراحمد ،طیب طاہر،شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ،نسیم شاہ
بھارت کی پلیئنگ الیون ; روہت شرما،شُبھ مَن گِل،ویرات کوہلی،شریاس آئیر،کے ایل راہول،ہاردِک پانڈیا،رویندرا جدیجہ،کُلدیپ یادوو ،اکشرپٹیل،محمد شامی ،ہرشِت رانا
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے اصرار کرکے اپنے میچز پاکستان کے بجائے دبئی کے نیوٹرل وینیو میں رکھے
جبکہ اس بین الاقوامی ایونٹ کے دوسرے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں۔ اس سے قبل 2017 میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی پاکستان نے جیتی تھی۔
دوسری طرف اس ایونٹ میں بھارت کو فیورٹ ٹیم قرار دیا جارہا ہے، جو 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی کے بعد سے اب تک پاکستان سے ہونے والے 6 میں سے 5 میچز میں فاتح رہا ہے۔