CT2025کرکٹ

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 14ہزار رنز مکمل کرلئے

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 14ہزار رنز مکمل کرلئے۔

ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل میں 14ہزار رنز بنانے والے دنیا کے تیسرےبلے باز بن گئے، اس کے علاوہ وہ تیز ترین 14ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔

ویرات کوہلی نے 287 اننگز میں 14ہزار رنز مکمل کیے،اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 350اور سنگاکارا نے 378اننگزمیں14ہزاررنز بنائے تھے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب روہت شرما آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد مجھ پر ذمہ داری آگئی تھی، میں نے جو طریقہ کار اپنایا اس سے خوش تھا۔

ویرات کوہلی نے کہاکہ مجھے سمجھ ہے کہ کھیل کے دوران کیا کرنا ہے، میں نے میچ کے دوران خود کو بار بار یاد دلایا کہ فیلڈنگ پر 100 فیصد توجہ دینی ہے۔ اور آج کی فیلڈنگ پر مجھے فخر محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب آپ سر جھکا کر اپنے کام میں لگ جائیں تو چیزیں خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہیں۔ ویرات کوہلی نے کہاکہ آج کے میچ میں سبھی کو سیکھنے کا موقع ملا جو آنے والے میچز میں ہمیں کام آئےگا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!