CT2025کرکٹ

بنگلادیش کی شکست کے بعد پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا

 

اگر مگر کا کھیل ختم، پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگیا

 چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلادیش کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا۔

دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان کی ایونٹ میں نیوزی لینڈ اور بھارت سے لگاتار شکست کے بعد بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بنگلادیش کی نیوزی لینڈ سے فتح سے جوڑی تھیں جو آج دم توڑ گئیں۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے میچ میں ہی ایونٹ کی دو بڑی ٹیمیں آؤٹ ہوگئیں، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بنگلادیش کی شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم بھی باہر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے میچ کے اختتام کے ساتھ ہی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے سے سیمی فائنلسٹ بھارت اور نیوزی لینڈ بن گئے ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کل بھارت سے شکست کے بعد ہی اپنے سفر کا اختتام مان چکے ہیں۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور بھارت سے ہارے ہیں، اب یہ اس کو ہرا دے وہ کسی اور کو ہرا دے وہ اس پر یقین نہیں رکھتے جیتنا ہے تو اپنے بل بوتے پر جیتو۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!