CT2025

چیمپئنز ٹرافی ; اماراتی کرکٹ بورڈ کا روزے دار شائقین کو افطار باکس دینے کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی: دبئی سٹیڈیم میں شائقین کو فری افطار باکس دینے کا فیصلہ

دبئی (ویب ڈیسک) دبئی سٹیڈیم میں ماہ رمضان میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز سے متعلق اماراتی کرکٹ بورڈ نے اہم اعلان کر دیا۔

روزے دار شائقین کرکٹ پریشان نہ ہوں، دبئی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو رمضان المبارک میں فری افطار باکس ملیں گے۔

اماراتی کرکٹ بورڈ نے روزے دار شائقین کو افطار باکس دینے کا اعلان کیا ہے، دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں رمضان کے دوران کرکٹ انجوائے کریں، افطار کی فکر چھوڑ دیں، افطار باکس روزے داروں کو نشستوں پر ہی ملیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ چاہئے جنرل سٹینڈ میں بیٹھے ہوں یا پھر پریمیئر سٹینڈ سے میچ دیکھ رہے ہوں یا پھر پویلین اور پلاٹینیئم سٹینڈ سے میچ دیکھ رہے ہوں تمام روزے دار فینز کو افطار باکس فراہم کردیئے جائیں گے۔

خیال رہےکہ ابو ظہبی کے آسٹرونومی سینٹر کے مطابق عرب ممالک میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہو گا، دبئی سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا آئندہ میچ اتوار 2 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد 4 مارچ کو پہلا سیمی فائنل دبئی سٹیڈیم کھیلا جائے گا اور فائنل میں بھارت کے پہنچنے کی صورت میں 9 مارچ کو فائنل بھی دبئی سٹیڈیم میں ہی ہو گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!